ن لیگ الیکشن جیت گئی تو نواز شریف وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار ہونگے۔وزیراعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات منعقد کرانے کے اختیارات الیکشن کمیشن کے پاس ہیں جبکہ اگر ن لیگ الیکشن جیتتی ہے تو وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو میں  وزیر اعظم نے اپنی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی کاوشوں سے پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے بچنے میں کامیاب ہوا، حکومت نے روس سے سستا تیل حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

باجوڑ دھماکا، متعدد جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ ادا

کورونا کے بعد قدرتی گیس کی قیمت 3 ڈالر فی یونٹ تھی، لیکن عمران نیازی نے گیس نہیں خریدی۔ہم نے آذربائیجان سے ہر ماہ قدرتی گیس کے ایک کارگو کا معاہدہ کیا ہے جس کا فیصلہ قیمتوں کو سامنے رکھ کر کیا جائے گا۔ اس پر جرمانہ نہیں دینا پڑے گا۔

گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں سب سے زیادہ گندم کی پیداوار ہوئی۔ کپاس کی پیداوار بھی ریکارڈ ہونے والی ہے۔ قوم کو معاشی بحالی کا مربوط پروگرام دیں گے۔ بجٹ میں 18 گریڈ تک تنخواہ میں 35 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 18 سے 22 گریڈ والوں کی تنخواہ میں 30 فیصد جبکہ پنشن میں ساڑھے 17فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ ہماری مخلوط حکومت نے صرف بڑے بڑے لوگوں اور صنعتوں پر سپر ٹیکس لگایا اور دیگر اقدامات بھی اٹھائے۔ نواز شریف چند ہفتوں میں وطن واپس لوٹ آئیں گے۔ 

 

Related Posts