زمین کانپ گئی مگر حوصلہ برقرار رہا! شوہر نے بیوی کو بانہوں میں کیسے محفوظ رکھا؟ ویڈیو دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

بنگلہ دیش میں حالیہ دنوں میں زلزلوں کی لہر جاری ہے، نومبر 2025 کو 4.0 شدت کا زلزلہ آیا جو ڈھاکہ سے 43 کلو میٹر شمال میں محسوس ہوا۔اس زلزلے کے بعد ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص اپنی بیوی کو زلزلے کے دوران حفاظت فراہم کرتا نظر آیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اچانک زلزلے کے جھٹکے آنے کے بعد عوام بڑی تعداد میں محفوظ مقام کی جانب بھاگی تاہم اپنی اہلیہ کے ساتھ شاپنگ میں مصروف شخص نے اپنی بیوی کے زلزلے اور ہجوم سے بچانے کے لیے اپنی بانہوں میں بھر لیا۔

یہ منظر سوشل میڈیا کے صارفین اور عوام کے لیے ایک مثال بن گیا ہے کہ کس طرح مشکل وقت میں پیار اور حفاظت کا مظاہرہ کیا جا سکتا ہے۔ صارفین نے اسے ایک میاں بیوی کے رشتے کی ایک خوبصورت مثال قرار دیا۔

ماہرین کی رائے؛

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بنگلہ دیش کو بڑے زلزلے کا شدید خطرہ ہے، آنے والے وقت میں 7.5 سے 8.5 شدت کا زلزلہ آ سکتا ہے جو ڈھاکہ سمیت کئی شہروں کو تباہ کر سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈھاکہ کی نرم مٹی زلزلے کی لہروں کو دس گنا بڑھا دیتی ہے۔ شہر میں 85 فیصد سے زیادہ عمارتیں زلزلہ برداشت کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ اگر 8 شدت کا زلزلہ آیا تو ایک سے تین لاکھ تک لوگ جاں بحق ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق انڈین اور برما پلیٹ کے درمیان دباؤ بہت بڑھ چکا ہے اور اب یہ کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ ماضی میں بھی اسی علاقے میں 1762، 1885، 1897 اور 1918 میں بڑے زلزلے آ چکے ہیں۔

حکومت نے بلڈنگ کوڈ اپ ڈیٹ کیا ہے مگر اس پر عمل تقریباً نہیں ہو رہا جبکہ ماہرین نے خبر دار کیا ہے کہ چند سال یا چند مہینے بھی نہیں بچے، فوری اقدامات ضروری ہیں۔

Related Posts