پاکستان کی معروف نعت خواں تابندہ لاری انتقال کر گئی ہیں۔ ان کے انتقال کی خبر سے عقیدت مندوں اور نعت خوانی سے وابستہ حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا پھیل گئی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق تابندہ لاری کراچی کے قومی ادارہ برائے امراضِ قلب میں زیرِ علاج تھیں جہاں وہ گزشتہ چند روز سے دل کے عارضے کے باعث داخل تھیں۔ اسپتال انتظامیہ نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔
تابندہ لاری نے اپنی پرسوز آواز اور عقیدت سے بھرپور کلام کے ذریعے نعت خوانی کی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ ان کی وفات کو مداح ایک بڑا نقصان قرار دے رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے لیے دعاؤں اور تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور نعت خوانی کے میدان میں ان کی آواز دیر تک گونجتی رہے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








