بازار جانے والا بچہ کیسے بنا لرزہ خیز کہانی کا کردار؟ جانیں 14 سالہ لڑکے سے زیادتی اور قتل کی المناک داستان

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

مری کے قریب گاؤں لوئر دیول میں 14 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کے بعد قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس سے علاقے میں شدید غم و غصے کی فضا پائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق عبدالمعیز ولد سجاد احمد گزشتہ روز گھر سے بازار جانے کے لیے نکلا تھا لیکن واپس نہ لوٹا۔ اہلِ خانہ کی تلاش کے دوران اس کی لاش ایک مکان سے برآمد ہوئی جسے ضروری قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال مری منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

ادھر عبدالمعیز کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی جس میں اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سوگوار خاندان نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

Related Posts