الیکشن کمیشن نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کونوٹس جاری کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 11 اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 11 اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

لاہور: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا، پی پی 140شیخوپورہ میں تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار کو بھی نوٹس جاری کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے پی پی 7 راولپنڈی میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خالد یامین کو بھی نوٹس جاری کیا۔

خالد یامین حلقہ میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی انتخابی مہم چلا رہے تھے جو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے جس پر الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ مانیٹر نگ آفیسر راولپنڈی نے خالد یامین کو 5جولائی کووضاحت کیلئے طلب کر لیا۔

پی پی 140شیخوپورہ میں امیدوار تحریک لبیک پاکستان، جاوید اقبال کو بھی الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا، امیدوار جاوید اقبال نے حلقہ میں بلا اجازت کار ریلی نکال کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔

مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن کی غفلت، ضلع وسطی کے اساتذہ الیکشن ڈیوٹیز کی ٹریننگ کے بغیر واپس

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر شیخوپورہ نے امیدوار جاوید اقبال کو 4جولائی کو وضاحت کیلئے طلب کر لیا۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وضاحت غیر تسلی بخش ہونے پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts