وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دیدی، اخراجات کتنے؟ پرائیویٹ سیکٹر کا کوٹا کتنا، سرکاری کتنا؟ جانیے مکمل تفصیلات

تازہ ترین

تازہ ترین

شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس
پی ایم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس، فائل فوٹو

وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں  حج پالیسی 2026 کی منظوری دی گئی۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ نےایجنڈے پر موجود بہت سے دوسرے امور کی بھی منظوری دے دی۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے حج کیلئے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کردیا ہے، 2026 میں سرکاری حج ساڑھے گیارہ لاکھ سے ساڑھے بارہ لاکھ تک ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے سرکاری کوٹہ 40 فیصد اور پرائیوٹ 60 فیصد کی سمری بھیجی تھی لیکن وزیر اعظم نے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کیا ہے۔

واضح رہے کہ حج 2025 کے لیے سرکاری اسکیم کے تحت فی عازم پر اخراجات 10 لاکھ سے 11 لاکھ روپے کے درمیان مقرر تھے۔ حکومت نے حج اخراجات میں نسبتاً کمی کرتے ہوئے طویل دورانیے والے حج پیکیج کو تقریباً 10 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ مختصر دورانیے والے پیکیج کو 11 لاکھ روپے میں محدود کیا تھا۔

ان اخراجات میں سفری، رہائشی، طبی سہولیات اور بنیادی کھانے پینے کے انتظامات شامل تھے۔ قربانی کے اخراجات اس رقم میں شامل نہیں تھے اور اس کے لیے الگ سے تقریباً 55 ہزار روپے ادا کرنا پڑے۔

Related Posts