روس کے مشرقی ساحل کے قریب 8.8 شدت کے طاقتور زلزلے کے دوران ڈاکٹرز کی سرجری کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے علاقے کامچٹکا (KAMCHATKA) کے مشرقی ساحلی علاقے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا جس کی شدت 8.8 ریکارڈ کی گئی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز روس کے کامچٹکا جزیرہ نما میں Petropavlovsk شہر کے مشرق میں تقریباً 136 کلومیٹر کے فاصلے پر 19 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
اس طاقتور زلزلے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس میں گھروں اور عمارتوں کو لرزتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایسی ہی ایک ویڈیو اسپتال سے بھی وائرل ہورہی ہے جس میں ڈاکٹرز کو سرجری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شدید زلزلے کے باوجود ڈاکٹرز نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور مریض کے ساتھ موجود رہے۔ ویڈیو میں آپریشن تھیٹر کے دیوار میں لگی چیزوں کو بھی گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








