ایف آئی اے فی الحال پیکا قانون کے تحت گرفتاریاں نہ کرے۔ وزیراعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

ایف آئی اے فی الحال پیکا قانون کے تحت گرفتاری نہیں کرے۔ وزیراعظم
ایف آئی اے فی الحال پیکا قانون کے تحت گرفتاری نہیں کرے۔ وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدیات جاری کی ہیں کہ پیکا ترمیمی آریننس پر عملدرآمد کیلیئے قواعدوضوابط بنانے پر کام جاری ہے تاہم قواعدوضوابط تیار ہونے تک کسی کو گرفتار نہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس نے ایف آئی اے کو پیکا ترمیمی آرڈیننس کے تحت گرفتاری سے روک دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے اس حوالے سے پہلے ہی ہدایات جاری کی گئی تھیں، جو اب ڈی جی ایف آئی اے تک پہنچا دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو عدالتی معاونت کے لئے کل تک کے لئے نوٹس جاری کردیا۔

درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ عوامی نمائندے کے لئے تو ہتک عزت قانون ہونا ہی نہیں چاہیے۔ دنیا ہتک عزت کوڈی کرمنلائزکرنے کی طرف جارہی ہے۔ زمبابوے اوریوگنڈا نے بھی ہتک عزت کوڈی کرمنلائز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی پارٹی رکنیت ختم کی جائے، پی ٹی آئی رہنما کی درخواست

مزید برآں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے پہلے ہی ایس او پیز جمع کرا چکی ہے۔ ایس او پیزکے مطابق سیکشن 20 کے تحت کسی کمپلینٹ پر گرفتاری عمل میں نہ لائی جائے۔

Related Posts