ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ کون؟ لاہور پولیس نے گرفتار کیوں کیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ کون؟ لاہور پولیس نے گرفتار کیوں کیا؟
ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ کون؟ لاہور پولیس نے گرفتار کیوں کیا؟

معروف ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، متاثرہ لڑکی شائستہ طالب نے ریپ کے ساتھ ساتھ دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے کے بھی الزامات عائد کیے ہیں۔

ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ پر عائد کیے گئے الزامات پر پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ مجھے ہوٹل پر بلا کر زیادتی کی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

گلوکار علی نور پر جنسی ہراسانی کے الزامات، عائشہ بنت راشد کون ہیں؟

بھولا ریکارڈ کون ہے؟

نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ نے سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک ویڈیوز کے باعث شہرت حاصل کی اور فیس بک سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر بھی اکاؤنٹ بنائے۔ عوام کی بڑی تعداد بھولا ریکارڈ کی ویڈیوز دیکھتی ہے۔

لاہور کے نجی ہوٹل میں 24سالہ شائستہ طالب سے زیادتی کے متعلق متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ بھولا ریکارڈ نے مجھے اپنے فون سے کال کی اور ایک مقامی ہوٹل میں بلایا۔ شروع میں مختلف باتیں کیں اور پھر زیادتی پر اتر آیا۔

مقدمے کا اندراج

متاثرہ لڑکی شائستہ طالب کی شکایت پر نبیل اکرم عرف بھولا کے خلاف دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے 24 سالہ لڑکی کو دھمکیاں دے کر معاملے پرخاموش رہنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔

لڑکی نے 15 پر پولیس کو کال کی اور زیادتی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے انصاف کیلئے درخواست دی۔ ملزم نبیل اکرم عرف بھولا کے خلاف لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ٹک ٹاکرز کے خلاف مقدمات

قبل ازیں 218 میں ایک ٹک ٹاکر کو پولیس نے ایک اور لڑکی کے ہمراہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ وزیر آباد کی رہائشی عظمیٰ اختر نامی متاثرہ لڑکی نے زیادتی کا بتایا۔

عظمیٰ اختر کا کہنا تھا کہ ملزم نے اسے گجرات کے علاقے مسلم آباد میں نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا لیکن ملازمت دینے کی بجائے زیادتی کر ڈالی۔

عصمت دری کے دیگر واقعات 

تھامسن رائٹرز فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان خواتین کیلئے دنیا کا چھٹا خطرناک ترین ملک ہے۔ کراچی میں قائم تنظیم وار اگینسٹ ریپ کا تخمینہ ہے کہ جنسی زیادتی کے 3 فیصد سے بھی کم کیسز میں ملزم کو سزا ملتی ہے۔ 

Related Posts