فلم 2014 میں ریلیز ہوگئی مگر پیسے اب تک نہیں ملے! بھارتی ہدایت کار نے پاکستانی گلوکار عدنان دھول کا معاوضہ ہڑپ کر لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

پاکستان کے مشہور گلوکار عدنان دھول نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اب تک موہت سوری سے بھارتی فلم ایک ولن کے گانے آواری کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا۔

ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران عدنان دھول نے اپنے ذاتی اور پیشہ ورانہ تجربات سے متعلق کئی دلچسپ باتیں بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بچپن سے گانے کا شوق تھا اور بعد میں وہ لاہور منتقل ہو گئے۔ انہوں نے ڈراموں میں بھی اداکاری کی اور اپنی گلوکاری کیریئر کو ایک طویل سفر قرار دیا۔

عدنان دھول نے بتایاکہ میرے پہلے شو کے لیے مجھے صرف 10 ہزار روپے ملے۔ میرے مینیجر نے پروڈکشن کے لیے کمپیوٹر خریدا اور پھر روزانہ تقریباً 18 گھنٹے میں مسلسل کام کرتا رہا۔

انہوں نے بالی وڈ کے گانے آواری کے بارے میں بتایاکہ موہت سوری نے مجھے فیس بک کے ذریعے رابطہ کیا اور کہا کہ وہ یہ گانا چاہتے ہیں۔ بعد میں یہ گانا آئی آئی ایف اے ایوارڈز کے لیے نامزد بھی ہوا۔ اگر انہیں گانا پسند آتا ہے اور یہ کامیاب ہوتا ہے تو بس وہ اسے لے لیتے ہیں۔

عدنان دھول نے گانے آواری کی ادائیگی کے بارے میں کہاکہ اب تک ہمیں اس گانے کا پیسہ نہیں ملا۔ ٹی-سیریز نے ادائیگی ہمارے نمائندے کو بھارت میں کر دی لیکن یہ کبھی ہمیں نہیں پہنچا۔ آج تک ہمیں رقم موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ بھارتی فلم ایک ولن 2014 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں شردھا کپور، ریتیش دیشمکھ اور سدھارتھ ملہوترا نے مرکزی کردار ادا کیے۔ عدنان دھول نے نہ صرف اس فلم کے لیے آواری گایا بلکہ اس کا موسیقی بھی کمپوز کی تھی۔

Related Posts