بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک ظالم بہو نے اپنی 66 سالہ ساس کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے جینتی کنکمہالکشمی جان کی بازی ہار گئیں۔
جینتی کنکمہالکشمی اپنے بیٹے، بہو اور پوتے پوتیوں کے ساتھ اپنناپالم کے ورشینی اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھیں۔ گزشتہ روز خاتون کا بیٹا دفتر کے لیے نکلا تو اچانک ہی اس کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس سے بوڑھی خاتون جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔
اطلاع ملنے پر پولیس فلیٹ پر پہنچی تو مرحومہ کی بہو للتا نے پولیس کو بتایا کہ آگ ٹی وی کے قریب شارٹ سرکٹ سے لگی لیکن پولیس نے جلنے کے طریقے پر شک ظاہر کیا۔ تفتیش کے دوران کسی شارٹ شرکٹ کے آثار نہیں نظر آنے پر پولیس نے کی سختی کے بعد للتا نے اعتراف کیا کہ اسی نے اپنی ساس کا قتل کیا۔
اس نے بتایا کہ اس نے اپنی ساس کے ہاتھ اور پاؤں باندھے، آنکھوں پر پٹی باندھی اور پھر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور ٹی وی کی آواز انتہائی بلند کردی تاکہ لکشمی کی چیخیں نہ سنائی دیں۔
پولیس نے بہو کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے اسے حراست میں لے لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ اہلِ علاقہ اور پڑوسی اس دل دہلا دینے والے واقعے کو سن کر شدید صدمے میں ہیں۔ یہ واقعہ انسانی زندگی کی قدر اور گھر کے اندر حفاظت کی اہمیت کو ایک بار پھر سامنے لے آیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








