صبا قمر کے نئے ڈرامے کی پہلی جھلک سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

صبا قمر کے نئے ڈرامے کی پہلی جھلک سامنے آگئی
صبا قمر کے نئے ڈرامے کی پہلی جھلک سامنے آگئی

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ آنے والے نئے ڈرامہ سیریل ’سر راہ ’کا ایک ٹیزر شیئر کیا ہے۔ صبا قمر کا نیا ڈرامہ منفرد کہانی کے ساتھ ساتھ اسٹار کاسٹ پر بھی مشتمل ہے۔

انسٹاگرام پر صبا قمر نے ٹیزر پوسٹ کیا، انہوں نے کیپشن میں تحریر کیا کہ یہ ہے وہ بڑا اعلان جس کا ہم سب کو انتظار تھا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈرامہ کئی طوفانی موڑ سے بھرپور ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ???????????????? ???????????????????? (@sabaqamarzaman)

سوچنے پر مجبور کردینے والی کہانی پر مبنی اس ڈرامہ سیریل کو عدیل رزاق نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری احمد بھٹی نے کی ہے۔

اسٹار کاسٹ پر مشتمل اس ڈرامہ میں انڈسٹری کے چند بڑے نام کردار نبھاتے نظر آئیں گے جن میں صبا قمر کے علاوہ منیب بٹ، حریم فاروق، سنیتا مارشل، صبور علی اور دیگر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی شادی کی تقریبات کا آغاز

صبا قمر اس کے علاوہ آنے والے نئے ڈراموں Tumhare Husn Ke Naam اور Serial Killer میں بھی اپنے جلوے دکھاتی نظر آئیں گی۔

Related Posts