پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ونڈے میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، میچ دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آج سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز ہورہا ہے، آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش فیلڈنگ ڈرلز کے دوران انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث آج کے میچ میں اُن کی شرکت مشکوک ہے۔

پاکستان کے ساتھ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے حوالے سے مہمان ٹیم کے کپتان ایرن فنچ کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے ساتھ اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مچل مارش گزشتہ روز پریکٹس میں انجری کا شکار ہوئے ہیں، اُن کی دستیابی کا فیصلہ اسکین رپورٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ رواں برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایک اچھا کمبی نیشن بنانا چاہتے ہیں، پاکستان میں صرف ایک میچ ہے تاہم سری لنکا میں زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز ہیں جس سے تیاری کا اچھا موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کپتان بابر اعظم عالمی ریکارڈ بنانے سے چند قدم کی دوری پر

خیال رہے کہ ون ڈے سیریز کے دیگر 2 میچز بھی لاہور میں ہی 31 مارچ اور 2 اپریل کو شیڈول ہیں۔

مزید برآں پاکستان اور آسٹریلیا اب تک 104 میچ کھیل چکے ہیں، جن میں سے 32 پاکستان نے جیتے جبکہ 68 میں آسٹریلیا کی فتح ہوئی، پاکستان میں آج تک دونوں ٹیموں کے درمیان 11 میچ کھیلے جا چکے ہیں، جن میں پاکستان نے 4 اور آسٹریلیا کو 6 میں جیت حاصل کی۔

Related Posts