شوہر میرا جسم میری مرضی کے نعرے سے مشتعل، بیوی کو قتل کرکے لاش جلا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی، عمارت سے گر کر نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ، تمام لڑکوں نے نشہ کیا ہوا تھا، پولیس
کراچی، عمارت سے گر کر نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ، تمام لڑکوں نے نشہ کیا ہوا تھا، پولیس

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شوہر میرا جسم میری مرضی کے نعرے سے مشتعل ہوگیا جس نے بیوی کو قتل کرکے اس کی لاش کو بھی آگ لگا دی۔

تفصیلا ت کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے شالیمار میں پیش آیا جہاں 28 سالہ میمونہ کے شوہر نے حاملہ بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس نے سفاک ملزم اللہ دتہ کو گرفتار کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کی ڈی آئی خان میں کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

ملزم اللہ دتہ نے مقتولہ کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد لاش کو جلا دیا۔ تحقیقات کے دوران جھوٹا بیان دیا کہ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی تھی تاہم تفتیش کے دوران حقیقت بے نقاب ہو گئی۔ ملزم نے میمونہ سے 4سال قبل اپنی پسند سے نکاح کیا تھا۔

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ اپنے اقبالی بیان میں ملزم کا کہنا ہے کہ میری بیوی میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگایا کرتی تھی جس پر غصے میں آ کر اس کا گلا دبایا۔ پھر واقعہ چھپانے کیلئے لاش جلائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پہلی بیوی سے بھی 4 بچے ہیں تاہم اس نے ایک نعرے سے مشتعل ہو کر میمونہ کو قتل کیا۔ شارٹ سرکٹ کا ڈرامہ کرکے اپنا جرم چھپانا چاہتا تھا۔واقعے کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔ تفتیش کے دوران مزید انکشافات کی توقع ہے۔ 

Related Posts