جن دوستوں کو کھانے کی دعوت دی، انہوں نے ہی لڑکی کا ریپ کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو انڈین میڈیا

سافٹ ویئر انجینیئر خاتون نے نئی ملازمت ملنے پر اپنے جن 2 دوستوں کو دعوت پر بلایا انھوں نے ہی اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں پیش آیا۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ نئی ملازمت کا آفر لیٹر ملنے پر میں نے اپنے بچپن کے دو دوستوں کو ہوٹل دعوت پر بلایا۔

لڑکی نے مزید بتایا کہ دونوں دوست نشے میں دھت ہونے کے بعد اسے ہوٹل کے کمرے میں لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ دونوں لڑکے لڑکی کے دوسری جماعت سے میٹرک تک ہم جماعت رہے تھے۔

پولیس مقدمہ درج کرکے دونوں لڑکوں کی تلاش شرع کردی جبکہ لڑکی کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا۔

اسی طرح بھارت میں ہی شادی شدہ خاتون کو ان کے ڈرائیور نے ایک سنسان علاقے میں لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ڈرائیور تاحال فرار ہے۔

Related Posts