ریاستی اداروں کا آئین کے مطابق کام کرنا جمہوری نظام کیلیے ضروری ہے، وزیراعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کا آئین کے مطابق کام کرنا جمہوری نظام کے لیے ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنی تقریر کے متعلق بات کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ قومی اسمبلی میں میری تقریر کے دوران میری دلیل کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ تمام ریاستی اداروں کا آئین کے مطابق کام کرنا کہ جمہوری نظام کو ہموار اور مؤثر طریقے سے چلانے کے لیے بہت ضروری ہے ۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے حکومت سنبھالنے کا چیلنج صرف ریاست کو بچانے کے لیے قبول کیا ہے کیونکہ ملک ریکارڈ مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں بارش کا پانی کہاں کہاں پر موجود ہے؟

انہوں نے کہا تھا کہ حکومت موجودہ معاشی چیلنجز کے باوجود پاکستان کو ایک عظیم ملک کے طور پر ابھرے گی۔

Related Posts