حکومت نے سابق وزیراعظم کے بیرونی سازش کے الزام پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت نے سابق وزیراعظم کے بیرونی سازش کے الزام پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا
حکومت نے سابق وزیراعظم کے بیرونی سازش کے الزام پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیرونی سازش کے الزام پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب صرف فرح گوگی بچاؤ تحریک چلائی جارہی ہے، ہر گھنٹے بعد ترجمانوں کی ڈیوٹیاں لگی ہیں، کیونکہ عمران خان نے کہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کوئی بیرون ملک سازش نہیں ہوئی، جب اپنے اتحادی چھوڑ گئے تب آپ کو یاد آیا کہ بیرونی سازش ہوئی؟ جلسوں کا شیڈول بھی  اپنی بے نامی فرح کو بچانے کاپریشر ہے۔

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ افسران کے ذریعے پیسے کمائے گئے، ایک ایک تفصیل آ چکی ہے، صبح شام بیرون ملک سازش کا تماشا فرح گوگی بچاؤ تحریک ہے، پھر انہیں بلا کر یہ نہیں بتایا جاتا کہ آپ نے سازش کی۔

انہوں نے کہا کہ آپ قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صبح شام تماشے پر غیرجانبدار انکوائری کمیشن بنایا جائے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے افغانستان میں سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں امدادی سامان بھجوارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے متاثرہ افغانستان کو امدادی سامان بھجوارہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے کہا ہے کہ عالمی برادری افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے ہنگامی امداد کے لیے آگے آئے۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی افغان ہیومینٹیرین ٹرسٹ کے فورم سے متاثرہ افغان عوام کی مدد کی کوششوں کو تیز کرے، سیلاب کے نتیجے میں افغانستان میں پہلے سے جاری انسانی بحران میں مزید شدت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

Related Posts