حکومت نے جمعتہ الوداع کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Holiday announced in Rawalpindi due to heavy rain
(فوٹو؛ فائل)

کراچی میں انتظامیہ نے جمعتہ الوداع کے موقع پر سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم فیصلوں کا اعلان کیا ہے۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کے مطابق صوبے بھر میں اس دن عام تعطیل ہوگی تاکہ مذہبی سرگرمیوں کے دوران شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کی ایک شاہراہ کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ناصر حسین شاہ نے واضح کیا کہ عدالتی ہدایات کی وجہ سے شارع فیصل پر جمعتہ الوداع کے جلوس یا ریلی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ تمام مذہبی و سماجی تنظیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے روایتی راستوں پر ہی جلوس نکالیں تاکہ ٹریفک اور سکیورٹی مسائل سے بچا جا سکے۔

دوسری جانب آج یوم علی کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں جلوس برآمد ہو رہے ہیں۔ کراچی میں خاص طور پر صدر اور ملحقہ علاقوں میں متعدد سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند کر دی گئی ہیں۔

سندھ حکومت نے سرکاری دفاتر کے لیے چار روزہ ورک ویک بھی نافذ کر دیا ہے۔ نئے شیڈول کے تحت دفاتر پیر سے جمعرات تک کام کریں گے جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوگی۔ اس کے ساتھ سرکاری گاڑیوں کے ایندھن کے استعمال میں پچاس فیصد کمی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

Related Posts