حکومت معیشت کی بہتری کیلئے تاجروں سے مکمل تعاون کرے گی، وزیر اعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشر یف کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اوران کی حکومت معیشت کی بہتری اور برآمدات میں اضافے کیلئے تاجروں سے مکمل تعاون کرے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ بات آج کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ملبوسات اور چمڑے کی مصنوعات کی چوتھی بین الاقوامی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اطلاعات ونشریات کی وفاقی وزیر مریم اورنگزیب،وفاقی وزیرتجارت سید نوید قمر، منصوبہ بندی وترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال، سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری اور وزیراعلی سید مراد علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے صنعتکاروں کو سراہا جنہوں نے راہ میں حائل چیلنجز اور مشکلات کے باوجود پاکستان کی ٹیکسٹائل اورچمڑے کی صنعت کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کی مجموعی برآمدات کا ساٹھ فیصد حصہ کپڑے کی صنعت پرمشتمل ہے اور اس شعبے کو پروان چڑھانے کیلئے ہرممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی ادارہ محنت جیسے بین الاقوامی اداروں کی تمام ضروریات پرعملدرآمد کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں:جہانگیر ترین بھی میدان میں، نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا

شہباز شریف نے نمائش کے اہتمام پروزیرتجارت سید نوید قمر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا جس میں خریداروں سمیت ساٹھ ملکوں سے چار سو سے زائد غیرملکی مندوبین شرکت کررہے ہیں۔

Related Posts