کیا پریانکا چوپڑا کی ڈرامہ سیریز ’سیٹاڈل‘ کا سیزن 2 آئیگا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کی امریکی ڈرامہ سیریز ’سیٹاڈل‘ 28 اپریل کو ایمازون پرائم پر شروع ہوئی تھی۔

حال ہی میں سیریز کی آخری قسط پیش کی گئی جس کو دیکھنے کے بعد ناظرین کی جانب سے اس کے دوسرے سیزن کے حوالے سے سوال کیا جارہا تھا، آئیے دیکھتے ہیں کہ کیا اس کا دوسرا سیزن آئےگا:

کہانی

سیٹاڈل ایک سائنس فکشن ڈرامہ ٹیلی ویژن سیریز ہے جسے پیٹرک موران اور روسو برادران نے ایمیزون پرائم ویڈیو کے لیے تخلیق کیا ہے۔ جاسوسی سیریز میں پریانکا چوپڑا سیٹاڈل ایجنٹ نادیہ سنگھ اور رچرڈ میڈن سیٹاڈل ایجنٹ میسن کین کا کردار ادا کررہے ہیں۔

کاسٹ

سیریز کی کاسٹ میں پریانکا چوپڑا، رچرڈ میڈن، اسی اخلی، اسٹینلی ٹوکی ، اولیگر فیڈورو، رولینڈ مولرا اور ایشلیہ کیومنگز شامل ہیں۔

سیزن 2

پرائم ویڈیو نے اس سیریز کی تیاری میں کافی محنت کی، پچھلے ہفتے ایسی خبریں آرہی تھیں کہ شاید اس کا دوسرا سیزن نہیں آئے گا، تاہم حال ہی میں یہ خبر آئی ہے کہ اس سیریز کا دوسرا سیزن بھی آئے گا۔

Related Posts