کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹرعامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کے معاملے پرسماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی۔
سندھ ہائی کورٹ میں معروف اینکر پرسن ڈاکٹرعامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کے معاملے میں عبدالاحد خان ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
ڈاکٹرعامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشری اقبال کی طرف سے ضیاء اعوان ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کرایا۔عبدالاحد خان ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ میں عام شہری کے طور پر پیش ہوا ہوں۔ سندھ ہائی کورٹ کی ججمنٹس موجود ہیں۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سیشن عدالت نے پوسٹ مارٹم کروانے سے متعلق درخواست مسترد کی۔ جوڈیشنل مجسٹریٹ نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا تھا۔
عبدالاحد خان ایڈووکیٹ نے موقف دیاکہ ایس ایچ او نے پوسٹ مارٹم کرانے کی سفارش کی تھی۔ پولیس بھی چاہتی ہے کہ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم ہو۔ فی الحال کوئی مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔
مزید پڑھیں:عامرلیاقت کی قبرکشائی کا معاملہ،اُشنا شاہ کی کڑی تنقید
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








