سگی ماں کی عزت پامال کردی؛ دہلی کے بد بخت بیٹے کی سفاکی نے رشتوں کو شرمسار کیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بھارت کی راج دھانی دہلی کے علاقے حوض قاضی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک 39 سالہ شخص پر اپنی 65 سالہ ماں کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا اس پر دوسرے مردوں کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات کا الزام لگاتا تھا۔ اسی شبہے کی بنیاد پر ملزم نے مبینہ طور پر اپنی ماں کے ساتھ دو بار زیادتی کی اور اسے بدکردار کہہ کر مار پیٹ بھی کی۔

خاتون اپنے ریٹائرڈ سرکاری ملازم شوہر اور 25 سالہ بیٹی کے ساتھ رہتی ہے۔ ملزم بیٹا بھی ان کے ساتھ ہی مقیم ہے۔ خاتون کی ایک بڑی بیٹی شادی شدہ ہے اور اسی علاقے میں اپنے سسرال کے ساتھ رہتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون 17 جولائی 2025 کو اپنے شوہر اور چھوٹی بیٹی کے ساتھ سعودی عرب گئی تھی۔ سفر کے دوران ملزم نے اپنے والد کو فون کر کے خاتون پر بدکرداری کا الزام لگایا اور فوری طور پر دہلی واپس آنے اور طلاق دینے کا مطالبہ کیا۔ واپسی پر ملزم نے مبینہ طور پر خاتون کے ساتھ بدسلوکی اور جنسی زیادتی کی۔

متاثرہ خاتون اپنی بیٹی کے ہمراہ حوض قاضی تھانے پہنچی اور شکایت درج کرائی۔ ابتدا میں پولیس کو یقین نہیں آیا لیکن خاتون کی شکایت پر بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Related Posts