پیرس اولمپکس میں اسرائیلی کھلاڑی کو شدید خفت کا سامنا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو فوکس نیوز

نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی وحشت و بربریت کے خلاف احتجاج کی مثالیں کھیل کے میدانوں میں بھی دیکھنے میں آرہی ہیں۔ اس سلسلے میں تازہ مثال پیرس اولمپکس کے دوران جوڈو  کے ہونے والے مقابلے میں بھی دیکھنے میں آئی۔

فرانس کے دار الحکومت پیرس میں جاری اولمپکس کے دوران جوڈو کے مقابلے میں تاجکستان کے کھلاڑی نے اسرائیلی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔

عالمی ذرائع ابلاغ  کی رپورٹس کے مطابق  تاجکستان کے جوڈو کے کھلاڑی نورالی ایمومالی کا اسرائیلی حریف  طوہر بوتبل سے مقابلہ تھا۔

مقابلے کے اختتام پر روایتی طور پر کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہیں مگر تاجک کھلاڑی نے اسرائیلی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار  کردیا اور اسرائیلی حریف سے ہاتھ ملانے پر شہادت کی انگلی بلند کرتے ہوئے ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگانے کو ترجیح دی۔

یہ صورت حال دیکھ کر اسرائیلی کھلاڑی اور اس کے ٹیم اسٹاف کو شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Posts