لندن: لڑکیوں کی فحش تصاویر لینے کے اسکینڈل میں برطانوی ٹی وی کے میزبان ہیو ایڈورڈز کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے ملوث ہونے کی تصدیق کردی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیو ایڈورڈز کی اہلیہ وکی فلینڈ کے مطابق کہ ان کے شوہر ہی وہ شخص ہیں جن کے بارے میں برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے کمسن لڑکی کو 35 ہزار پاؤنڈ دے کر فحش تصاویر لی تھیں۔
وکی فلینڈ نے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت میرے شوہر ذہنی مسائل سے دوچار اور اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔علاوہ ازیں 61 سالہ ہیو ایڈورڈز پر برطانوی ٹی وی میں کام کرنے والی کئی خواتین نے بھی نامناسب میسجز بھیجنے کا الزام لگا دیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی ٹی وی نے ہیو ایڈورڈز کو معطل کردیا ہے۔واضح رہے کہ ہیو ایڈورڈز نے برطانوی ملکہ کی وفات کی خبر دی تھی اور بعد ازاں پوری ٹرانسمیشن کو لیڈ بھی کیا تھا۔
مزید پڑھیں:یورپ میں شدید گرمی سے معمولات زندگی متاثر،اٹلی میں ریڈ الرٹ جاری
واضح رہے کہ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ معروف برطانوی ٹی وی اینکر نے کمسن لڑکی سے 35 ہزار پانڈز کے بدلے غیر اخلاقی تصاویر کا مطالبہ کیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








