روم:موسمیاتی تبدیلی کے باعث پوری دنیا متاثر ہورہی ہے، جبکہ یورپ کے مختلف ممالک میں شدید گرمی سے معمولات زندگی متاثر ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اینٹی سائیکلون سسٹم سر بیرس کے باعث یورپ کے متعدد شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔
اٹلی میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ دارالحکومت روم اوروینس سمیت 10 شہروں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔
اٹلی میں شدید گرمی کی تاب نہ لاتے ہوئے 44 سالہ شخص چل بسا۔ اسپین کے کچھ علاقوں، فرانس، یونان، کروشیا اور ترکی میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں:دنیا بھر میں بھوک کے شکار افراد کی تعداد ساڑھے 73کروڑ تک پہنچ گئی
شدید گرمی کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوگئے ہیں اور لوگ ٹھنڈی مقامات کا رخ کررہے ہیں۔ حکام نے لوگوں کوبلاضرورت گھر سے نہ نکلنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








