پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا
پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا

اسلام آباد:پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، کپتان ان فٹ ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سری لنکا کے ٹیسٹ کپتان دیموتھ کرونارتنے کی ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔

وہ اگلے 48 گھنٹوں بعد کولمبو میں فٹنس ٹیسٹ کروائیں گے بعدازاں انہیں 16 جولائی سے شروع ہونے والے میچ کیلئے اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

سلیکٹرز نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے اسکواڈ کو حتمی شکل دیدی ہے تاہم حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے کرونارتنے کی فٹنس رپورٹس کا انتظار کیا جائے گا۔

میچ سے قبل اگر لنکن ٹیم کے کپتان فٹنس ٹیسٹ میں کلیئر نہیں ہوتے تو پلیئنگ الیون کی قیادت کے فرائض نائب کپتان دھننجایا ڈی سلوا کریں گے۔دوسری جانب لاہیرو کمارا کے بھی سائیڈ اسٹرین انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی ترقی، تیسرے نمبر پر آگئے

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ کولمبو میں 24-28 جولائی تک کھیلا جائے گا۔

Related Posts