یکم محرم کو تعطیل کا اعلان، پھر مسلسل تین چھٹیاں

تازہ ترین

تازہ ترین

یکم محرم کو تعطیل کا اعلان، پھر مسلسل تین چھٹیاں
یکم محرم کو تعطیل کا اعلان، پھر مسلسل تین چھٹیاں

ابوظہبی: یو اے ای نے 21 جولائی کو وزارتوں اور وفاقی ملازمین کے لیے اسلامی نئے سال کے لیے قومی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسزنے اعلان کیا کہ 21 جولائی کو متحدہ عرب امارات میں وزارتوں اور وفاقی اداروں کے لیے بامعاوضہ تعطیل ہوگی۔

21 جولائی کو جمعہ ہے اور جمعہ کے بعد ہفتہ 22 جولائی اور اتوار 23 جولائی کو معمول کے مطابق چھٹی ہے۔ اس طرح وفاقی ملازمین ایک مرتبہ پھر طویل ویک اینڈ سے لطف اندوز ہوں گے۔

اسلامی کیلنڈر کے مطابق اس روز یکم محرم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی جانب ہجرت کی تھی۔ ہر سال اسی دن سے نیا اسلامی سال شروع کیا جاتا ہے۔

ادارے نے تمام وزارتوں اور وفاقی محکموں کو 1445 ہجری کی تعطیل کے متعلق ایک سرکلر جاری کیا جس کے مطابق یکم محرم کو چھٹی کا اعلان کیا گیا۔

یہ فیصلہ 2023 کے لئے ملک میں سرکاری اور نجی شعبوں کے لئے منظور شدہ سرکاری تعطیل کے بارے میں کابینہ کی قرارداد کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:طالبان حکومت اور ایران کا باہمی ریلوے تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز نے واضح نہیں کیا کہ آیا نجی شعبے کی فرموں کو بھی اس دن کی چھٹی ملے گی یا نہیں۔

Related Posts