پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل 14 اکتوبر کو کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور ابتدائی لمحات میں کے ایس ای 100 انڈیکس 3,794 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا جس کے بعد انڈیکس 162,237 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز انڈیکس 1 لاکھ 58 ہزار 443 پر بند ہواتھا۔
پیر کے روز مارکیٹ میں بدترین مندی کا شکار رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 4,654 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جو 2.85 فیصد کے برابر تھی۔
گزشتہ سیشن میں 1.36 ارب سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، جبکہ کاروباری مالیت تقریباً 62.46 ارب روپے رہی۔ اس دوران 482 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، جن میں سے 74 کے نرخوں میں اضافہ، 375 میں کمی اور 33 میں استحکام رہا۔
زیادہ کاروبار کے لحاظ سے سرفہرست کمپنیاں یہ رہیں:
کے-الیکٹرک (تقریباً 19 کروڑ 72 لاکھ شیئرز)
بینک آف پنجاب (9 کروڑ 72 لاکھ شیئرز)
ورلڈ کال ٹیلی کام (7 کروڑ 52 لاکھ شیئرز)
سپرنیٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے شیئرز میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا جو 179.93 روپے بڑھ کر 2,028.92 روپے پر بند ہوئے۔ دوسری جانب سب سے زیادہ کمی یونی لیور پاکستان فوڈز کے شیئرز میں ہوئی جو 491.47 روپے کم ہو کر 29,358.53 روپے پر بند ہوئے۔
فیوچر مارکیٹ میں 351 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں 19 کے نرخوں میں اضافہ 330 میں کمی اور 2 کے نرخ مستحکم رہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








