جیالوں اور متوالوں کی ملاقات چوریوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش تھی، فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

Economy is improving, income will also increase soon, Fawad Chaudhry

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر پر کرمنلز نے آپس میں یکجہتی دکھائی، جیالوں اور متوالوں کی ملاقات چوریوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بلاول بھٹو زرداری کو اونٹ اور گھوڑے فراہم کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب! لانگ میں جتنے الفاظ ہیں، آپ کے پاس اتنے لوگ بھی نہیں ہیں۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری کا بلاول بھٹو زرداری کے نصیر آباد میں جلسے سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اس دفعہ ہم کوشش کریں گے کہ آپ کو لوگ بھی دیں، یوں لگتا ہے کہ جب سے اکاؤنٹس کے معاملے سامنے آئے ہیں، محبتیں بڑھ رہی ہیں، شہباز شریف اور نواز شریف نے زرداری کا طریقہ کار استعمال کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ اپنی چوریوں پر پردہ ڈالنے کی ملاقات ہے اور یہ اب علاقائی جماعتیں بن چکی ہیں،اب ہم ونٹر سپورٹس کے حوالے سے ایک فریم ورک لے کر آرہے ہیں، کل ہم پانچ کی اک سیریز چلی ہے، جس طرح چیخیں اٹھی ہیں اس سے دورہ چین کی کامیابی کا پتاچلتا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دورہ چین میں 21 شعبوں پر بات ہوئی ہے، ایک ملین چاول اورسیمنٹ برآمدات بڑھانے پر بات چیت کی گئی ہے، اس اقدام سے پاکستان کی چین کو برآمدات میں ایک ارب ڈالر کا فروغ ملے گا اور کورونا کے خاتمے کے بعد صدر شی جن پنگ بھی پاکستان آئیں گے۔

مزید پڑھیں: (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمن کومکھی طرح نکال دیا،شیخ رشید

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ چین کے صدر اور وزیر اعظم نے پاکستان کی معاشی صورتحال کی تعریف کی ہے، الحمد اللہ وزیر اعظم کا دورہ چین کامیاب رہا ہے، اس کے نتائج ظاہر ہوں گے کہ کوئی بھی سازش عمران خان کے خلاف کامیاب نہیں ہوگی۔عمران خان چوروں سے نمٹنا جانتے ہیں۔

Related Posts