حصص بازار کا موڈ غیر یقینی! پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کا آغاز مندی کے ساتھ ہوا، مارکیٹ کھلتے ہی 15 منٹ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1600 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی تاہم کچھ دیر میں انڈیکس مثبت زون میں داخل ہوا۔

صبح 9 بج کر 45 منٹ پر مارکیٹ 167,365.77 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی جو کہ پچھلے سیشن کے 168,990.07 پوائنٹس کے مقابلے میں بڑی کمی ہے۔

یاد رہے کہ جمعے کے روز مارکیٹ نے مثبت رجحان دکھایا تھا جب کے ایس ای 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا تھا اور انڈیکس 168,990.07 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اس دن مارکیٹ میں تقریباً 1.57 ارب شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مجموعی مالیت 78.66 ارب روپے رہی۔

کل 485 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 201 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 254 میں کمی اور 30 کمپنیوں کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

تین سب سے زیادہ ٹریڈ ہونے والی کمپنیوں میں شامل تھیں۔

Cnergyico PK: 21 کروڑ سے زائد شیئرز، قیمت فی شیئر 9.07 روپے

بینک آف پنجاب: 13 کروڑ سے زائد شیئرز، فی شیئر قیمت 33.50 روپے

ورلڈ کال ٹیلی کام: 10 کروڑ شیئرز، قیمت 1.76 روپے فی شیئر

سب سے زیادہ قیمت بڑھنے والی کمپنی پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی رہی جس کے شیئرز میں 823 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور وہ 25,849.70 روپے فی شیئر پر بند ہوئی۔ اس کے بعد نیسلے پاکستان کے شیئرز میں 199.85 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور قیمت 8,601.59 روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب سب سے زیادہ کمی رفحان میز پروڈکٹس کے شیئرز میں ہوئی جو88.86 روپے کمی کے بعد 9,809.84 روپے پر بند ہوئے۔ ہوئسٹ پاکستان کے شیئرز میں 44.48 روپے کی کمی ہوئی اور وہ 3,983.07 روپے پر بند ہوئے۔

فیوچر مارکیٹ میں بھی 312 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 135 نے فائدہ حاصل کیا، 175 کو نقصان ہوا اور 2 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

اس سیکشن میں کل 32 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 16.41 ارب روپے رہی۔ سب سے زیادہ فعال کمپنی Cnergyico (اکتوبر سیریز) رہی، جس کے 49 لاکھ سے زائد شیئرز 9.19 روپے کی قیمت پر ٹریڈ ہوئے۔

فیوچر مارکیٹ میں سب سے زیادہ فائدہ سیف زوم ٹیکسٹائل ملز کو ہوا جس کے شیئرز 76.60 روپے اضافے کے ساتھ 1,982.54 روپے پر بند ہوئے جبکہ سب سے زیادہ کمی میزان بینک کے شیئرز میں دیکھی گئی جن کی قیمت 25.47 روپے کم ہو کر 465.63 روپے رہ گئی۔

Related Posts