ذو الحجہ کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جون جمعرات کو ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

ذو الحجہ کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جون جمعرات کو ہوگی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھاکہ ملک کے کئی مقامات پر چاند نظر آگیا۔

انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیاگیا کہ یکم ذی الحج 1444 ہجری 20 جون بروز منگل کو ہوگی اور عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

ابو ظبی میں کھدائی کے دوران اسلام سے قبل کی نوادرات دریافت

دوسری جانب گزشتہ روز سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا تھا، حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ 27 جون منگل کو ادا کیا جائے گا۔

سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی، اس کے علاوہ دبئی سمیت خلیجی ممالک میں بھی عیدالاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی۔

Related Posts