دی لیڈی کلر بھارتی سنیما کی تاریخ کی سب سے بڑی فلاپ اور ناکام ترین فلم بن گئی ہے۔
نومبر 2023 میں سنیما گھروں میں ریلیز ہونے کے بعد یہ فلم 10 ماہ میں صرف اور صرف 60 ہزار روپے کا کاروبار کرکے بالی ووڈ کی خراب ترین کارکردگی والی فلم کا “اعزاز” اپنے نام کر چکی ہے۔
پینتالیس کروڑ بھارتی روپے میں بننے والی یہ فلاپ ترین فلم اب یوٹیوب پر مفت دستیاب ہے مگر اسے یہاں بھی کوئی نہیں دیکھ رہا، فلم یوٹیوب پر ایک ماہ میں صرف 2.4 ملین ویوز ہی لے سکی۔
ریلیز کے پہلے دن پورے بھارت میں اس فلم کے صرف 293 ٹکٹ فروخت ہوئے تھے اور اب یہ تعداد بڑھ کر صرف 500 تک پہنچی ہے۔
یہ 99.99 فیصد کے ساتھ بھارتی سنیما کی تاریخ کا سب سے بڑا نقصان ہے۔ اجے بہل کی ہدایت کاری میں بنی ’’دی لیڈی کلر‘‘ میں ارجن کپور اور بھومی پیڈنیکر نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








