راولپنڈی:تھانہ نصیر آباد کی حدود اعوان ٹاؤن مکان نمبر 08گلی نمبر 17میں قتل ہونے والی حناء اشفاق اور اس کی بیٹی عنائیہ کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتولہ کا کا شوہر ہی بیوی اور بیٹی کا قاتل نکلا۔
مقتولہ حناء اشفاق کے والد میاں محمد اشفاق نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد تھانہ بلوچی کا رہائشی ہوں اور واپڈا لیسکو لاہور سے ریٹائر ہو گیا ہوں میری چار بیٹیاں ہیں اور ایک بیٹا ہے۔
میری دوسرے نمبر والی بیٹی حناء اشفاق کی شادی میں نے مجاہد علی کے ساتھ چار سال قبل کی تھی جو اپنے خاوند کے ساتھ عوان ٹاؤن نصیرآباد میں آٹھ ماہ سے رہائش پذیر تھے،بروز اتوار 2021 کو میری بیٹی جو دبئی میں رہتی ہے اس نے فون پر رابطہ لیکن حناء کی طرف سے کوئی جواب نہ ملا۔
اس پر بیٹی نے مجھے فون کیا اور کہا کہ حناء فون نہیں اٹھا رہی نہیں اس پر میں نے بار بار دونوں کے نمبرز پر رابطہ کیا،پہلے اپنی بیٹی کے نمبر پر فون کیا اور پھر مجاہد علی داماد کے نمبر پر فون کیا،دونوں کے فون بند تھے،جبکہ حناء بیٹی فون نہیں اٹھا رہی تھی، اس پر مجھے تشویش ہوئی۔
مجاہد علی کی والدہ کے فون پر رابطہ کیا تو مجاہد علی کے چھوٹے بھائی سجاد نے فون اٹھایا تو میں نے اس کو ساری بات بتائی،دوگھنٹے انتظار کے بعد میں نے سجاد کو فون کیا تو اس نے کہا کہ میں مجاہد کو پیغام دے آیا ہوں وہ آپ سے بات کرے گا،لیکن مجاہد علی میرے داماد نے مجھے فون نہ کیا میں فکر مند تھا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








