منگل نو دسمبر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کا دن ہے، جس کے لئے ملاقاتیوں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔
پارٹی قیادت کی جانب سے بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا اور انتظار پنجوتھہ کے نام بھجوائے گئے ہیں۔ عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کی لسٹ میں لال بادشاہ، مبشر رحمان اور عبدالرحمان رانجھا کے نام بھی شامل ہیں۔
ایکس پر اس سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما احمد حسن بوبک نے ایک ٹوئٹ میں پارٹی کی جانب سے سلمان اکرم راجہ کے دستخطوں سے دی گئی درخواست کا عکس شیئر کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








