لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ زمان پارک میں سب مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کے کہنے پر ہوا، قوم کو اب جاگنا پڑے گا اور باہر آنا پڑے گا۔
تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے کپڑے اور خواتین کے کپڑے بھی بکھرے پڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زرا خیال نہیں کیا گیا گھر کی چار دیواری کا،آج زمان پارک کے اندر آئی جی کی سربراہی میں اودھم مچایاگیا، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ ادھر بھی ہو رہا ہے۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے الیکشن ہو گا اور ٹائم پر ہوگا، ن لیگ الیکشن ہار رہی ہے، ان کو اپنی موت نظر آ رہی ہے، یہ سب مریم نواز اور رانا ثنااللہ کر رہے ہیں، دن بدن عمران خان اور تحریک انصاف کی شہرت میں اضافہ ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی زمان پارک آپریشن کے خلاف ملک گیر احتجاج کرے گی، فوادچوہدری
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان کے گھر ماں بہن نہیں ہے جو یہ گھر میں گھس رہے ہیں، عدلیہ نے عمران خان کو انصاف دیا ہے، ان پر توہین عدالت لگے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








