آسکر ایوارڈز کی تقریب میں غزہ میں جنگ بندی کے نعرے لگ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو عالمی میڈیا

 دنیا بھر میں جہاں غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے باعث اداسی چھائی ہوئی ہے، وہاں آسکر ایوارڈز کی تقریب میں ہالی وڈ کے متعددفنکاروں نے اپنے لباس پر سرخ بیج سجا کر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

’موقر معاصر ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق آرٹسٹس فار سیز فائر‘ نامی گروپ کی جانب سے سپر اسٹار مارک ریفلو، گلوکارہ بیلی ایلش، رامی یوسف اور دیگر نے سرخ بیج  پہن کر ایوارڈز تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر امریکی فنکار رامی یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب فنکار غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس موقع پر متعدد تنظیموں کی جانب سے آسکر ایوارڈز کی تقریب کی جگہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا اور مظاہرین کی جانب سے فلسطین کی آزادی کے نعرے لگائے گئے۔

یاد رہے کہ آسکر سے قبل یہ سرخ بیج گریمی اور اسکرین گلڈ ایوارڈز کے موقع پر بھی استعمال کیے گئے تھے۔

Related Posts