بھارت میں مسلم دشمنی عروج پر، مودی سرکار نے ایک درگاہ مسمار کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو زی نیوز

مودی سرکار نے رمضان کے آغاز پر ہی اپنی مسلم دشمنی کا سلسلہ تیز تر کردیا، بھارتی ریاست گجرات کے علاقے جوناگڑھ میں انتہا پسند مودی سرکار نے ایک مسلم درگاہ کو بلڈوز کرکے مسلمانوں کو شدید مشتعل کردیا۔

واقعہ گزشتہ دن رات گئے اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں پولیس نفری بلڈوزروں کے ساتھ جوناگڑھ کی مسلم درگاہ پر حملہ آور ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے بزور طاقت رات کی تاریکی میں درگاہ کو منہدم کرکے پیوند زمین کردیا۔

اطلاعات کے مطابق درگاہ کو گرانے کا کام رات تقریباً 2 بجے شروع ہوا جو صبح 5 بجے تک جاری رہا۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے علاقے میں تقریباً 1000 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے جنہوں نے درگاہ سے تقریباً 300-400 میٹر کے فاصلے پر بیریکیڈ لگا کر پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

درگاہ کو گرانے کے لیے گزشتہ سال بھی پولیس آئی تھی، تاہم گزشتہ سال مسلمانوں کی بھرپور مزاحمت کے نتیجے میں پولیس کو ناکامی ہوئی تھی، اس بار پولیس نے رات کی تاریکی میں حملہ کرکے اپنے منصوبے میں کامیابی حاصل کرلی۔

درگاہ کے بزور طاقت انہدام کے بعد پولیس نے علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ پولیس کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

کہا جاتا ہے کہ جوناگڑھ میں مجودی گیٹ کے قریب واقع یہ درگاہ تقریباً دو دہائیوں پرانی تھی۔ یہ درگاہ سڑک کے بیچوں بیچ واقع تھی جو رفتہ رفتہ بڑی ہوتی گئی

Related Posts