چاند نظر آگیا، پاکستان میں منگل کو پہلا روزہ ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو جیو

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے ملک میں رمضان المبارک 1445ھ کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا، آج پہلی تراویح اور کل بروز منگل پاکستان بھر میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہوگا۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس صوبہ خیبر پختونخوا کے دار الحکومت پشاور میں چیئرمین کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد خطیب بادشاہی مسجد لاہور کی صدارت میں منعقد ہوا۔

علاوہ ازیں رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی کمیٹی کے تحت ملک بھر میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقامات پر ہوئے۔

تمام زونل کمیٹیوں سے شہادتیں وصلو کرنے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد  نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  لاہور، سوات، دیر اور پشاور سمیت مختلف شہروں سے رویت ہلال کی گواہیاں موصول ہوئیں جس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں کل بروز منگل یکم رمضان ہوگی۔

Related Posts