اسٹیل مل کے فاقہ کش ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں اسٹیل ٹاؤن کے رہائشیوں کا گیس کے اضافی بلز کے خلاف 6 گھنٹے سے دھرنا جاری ہے، جس کی وجہ سے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک معطل ہوگیا۔ اسٹیل ملز انتظامیہ اور مظاہرین میں مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔

اسٹیل مل کے رہائشی سڑکوں پر نکل آئے، احتجاج میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اسٹیل ٹاؤن پاکستان مارکیٹ سے نیشنل ہائی وے تک مارچ اور دھرنے کی وجہ سے روڈ بلاک ہوگیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیل مل ملازمین کو گیس کے جعلی بل بھیجے گئے ہیں، گیس کے بل سات ہزار سے پچیس ہزار تک بھیجے گئے ہیں۔

احتجاج کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر گیس کے اضافی بل واپس لینے کے ساتھ جبری برطرف ملازمین کی بحالی کے مطالبات بھی درج تھے۔

شرکاء نے کہا کہ انتظامیہ نے نوٹس بھیجے کہ بل ادا نہیں کرتے تو گھروں سے بے دخل کردیا جائے گا اور صورتحال یہ ہے کہ اسٹیل مل ملازمین کے خاندان پہلے ہی فاقوں پر مجبور ہیں۔

Related Posts