رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

دنیا ملک بھر کے مسلمان رمضان المبارک کے استقبال کی تیاری کر رہے ہیں، اس حوالے سے زیادہ تر اسلامی ممالک میں 10 مارچ بروز اتوار کو مقدس مہینے کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

گلف نیوز کے مطابق بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ 10 مارچ کو صبح نو بجے چاند کی پیدائش ہوگی، اسلامی دنیا کے تقریباً تمام خطوں میں سورج غروب کے بعد چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

جس کے مطابق زیادہ تر مسلم ممالک میں پیر 11 مارچ کو رمضان المبارک کا آغاز ہوگا۔

تاہم اس بات کا امکان ہے کہ کچھ خطوں میں 10 مارچ کو ہلال نظر نہ آئے، جس کی وجہ سائنسی تحقیق میں رویت کے مختلف معیارات بیان کی گئی ہے۔

متعدد اسکالرز اور فلکیاتی رصد گاہوں جیسے SAAO اور محققین یالپ اور اودے کے مطابق 10 مارچ کو پورے عرب اور اسلامی دنیا میں ہلال آنکھ یا ٹیلی اسکوپ کے استعمال سے نظر نہیں آئے گا۔

تاہم، ٹیلی اسکوپ کے استعمال سے امریکہ کے کچھ حصوں، خاص طور پر مغربی علاقوں میں ہلال کو نظر آنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اسلامی دنیا کے جن ممالک میں چاند دیکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے، ان میں رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ بروز منگل سے ہونے کا امکان ہے۔

Related Posts