انڈین میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی اداکار فیروز خان اور انڈین اداکارہ گیتھیکا تیواری کے درمیان کچھ خاص یعنی کہ معاشقہ چل رہا ہے۔
بھارت کے معروف فلمی نقاد کمال آر خان نے اپنی ایک ولاگ میں بتایا ہے کہ دونوں اداکاروں کے بیچ معاملات اس حد تک آگے جاچکے ہیں کہ گیتھیکا فیروز خان سے شادی کرنے کیلئے مسلمان بھی ہوسکتی ہے۔
کمال آرخان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بھارتی اداکارہ شاید فیروز خان کی محبت میں مسلمان ہو ہی چکی ہیں کیوں کہ انہیں برقع پہنے اور نماز پڑھتے بھی دیکھا گیا ہے۔
کے آر خان کے مطابق دونوں اداکاروں کے درمیان رومانس اس وقت پروان چڑھا جب ان کی ملاقات فلم کے سیٹ پر لندن میں ہوئی۔
دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب گیتھیکا نے اپنے انسٹاگرام پر فیروز خان کے ساتھ اپنی مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔
واضح رہے کہ فیروز خان اور گیتھیکا تیواری ایک فلم میں ساتھ کام کررہے ہیں جس کے ہدایت کار ذوالفقار علی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








