برٹش ایئرویز کے ایک مسافر طیارے کا مین لینڈنگ گیئر کا ایک پہیہ ٹیک آف کے فوراً بعد نیچے گر گیا۔ یہ واقعہ لاس ویگاس کے ہیری ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لندن ہیتھرو کے لیے روانگی کے دوران پیش آیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹوں اور وڈیو فوٹیج کے مطابق جیسے ہی طیارہ رنوے سے اڑان بھرنے کے بعد اوپر اٹھا اور لینڈنگ گیئر کو اندر کھینچا جا رہا تھا اسی دوران اس کا دایاں پچھلا پہیہ الگ ہو کر نیچے گر گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ پہیہ فضاء سے نیچے گر کر ایئرپورٹ کے میدان میں پہنچ گیا تاہم اس دوران کسی قسم کے جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام نے بعد میں اس پہیے کو زمین پر بازیافت بھی کر لیا۔
British Airways A350-1000 loses one of its main gear wheels on departure from Las Vegas Harry Reid International Airport.
The incident captured on a Flightradar24 automated live stream occurred last night on the BA274, as reported by @flightradar24.
The flight continued for a… pic.twitter.com/ftMM7ixrR4
— Breaking Aviation News & Videos (@aviationbrk) January 27, 2026
ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ پرواز BA274 کے دوران پیش آیا جو ایئر بس A350‑1000 طیارے سے چلائی جا رہی تھی۔ طیارہ لاس ویگاس سے لندن ہیتھرو جا رہا تھا۔ باوجود اس خطرناک صورتحال کے، طیارے نے اپنی پرواز جاری رکھی اور لندن ہیتھرو میں بحفاظت اتر گیا جہاں وہ تقریباً 27 منٹ قبل مقررہ وقت پہنچ گیا۔
برٹش ایئرویز نے اپنے بیان میں کہا کہ سکیورٹی اور مسافروں کی حفاظت ہر چیز سے اہم ہے اور وہ تحقیقات میں متعلقہ حکام کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ ہیری ریڈ ایئرپورٹ کے حکام نے بھی تصدیق کی کہ وہ واقعے سے آگاہ ہیں اور طیارے میں مزید کسی مسئلے یا حادثے کی اطلاع نہیں ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق پہیے کے گرنے کی اصل وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے اور متعلقہ ادارے اس انوکھے واقعے کی تفصیلی جانچ کر رہے ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








