کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت میں اضافہ کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت میں اضافہ کردیا گیا
کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت میں اضافہ کردیا گیا

کراچی: شہر قائد کے باسیوں کے لئے چینی کی فی کلو قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے، کراچی میں ایک کلو چینی 100 روپے کی ہوگئی، ہول سیل میں ایک کلو چینی کی قیمت ساڑھے 85 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

ذرائع کے مطابق تاجروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہول سیل میں چینی کی قیمت 90 روپے کلو تک پہنچ سکتی ہے،ہول سیل مارکیٹ میں نومبر کے وسط سے اب تک ایک کلو چینی کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

دوسری جانب حکومتی ہدایت کے باوجود گنے کی کرشنگ شروع نہ کرنے پر پنجاب کی 6 شوگر ملز کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:غیر ذمے دارانہ بیان نہیں دوں گا، ملک ڈیفالٹ کی طرف نہیں جا رہا، شوکت ترین

کراچی میں چائے کی پتی، چکن، انڈے اور کاٹن کی قیمتوں میں بھی واضح اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، شہریوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts