اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے تمام اسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی مریضوں تک یقینی بنانے سے متعلق تجاویز طلب کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن لاہور میں اجلاس ہوا، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور اسپتال میں غریبوں کا مفت علاج کیا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اس اجلاس میں اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل، سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق ،خواجہ عمران نذیر اور پنجاب کے محکمہ صحت کے افسران نے بھی شرکت کی۔
وزیراعظم نے چیف سیکرٹری کو عید کے بعد عوام تک سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: عید الفطر کے موقع پر ملک میں ایک مرتبہ پھر چاند کو لے کر اختلافات سامنے آگئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








