پنجاب کا حق پنجاب کے عوام کو آج انشاء اللہ مل کر رہے گا، مریم نواز

تازہ ترین

تازہ ترین

مسلح افواج پر حملہ کرکے عمران خان نے جنگ چھیڑ دی ہے،مریم نواز
مسلح افواج پر حملہ کرکے عمران خان نے جنگ چھیڑ دی ہے،مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور قائد ن لیگ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ غنڈہ گرد اور سڑک چھاپ پی ٹی آئی کا جڑ سے خاتمہ ہر پاکستانی کا اولین فرض ہے، یہ کلچر کسی طرح بھی ملک و قوم کے لیے اچھا نہیں بلکہ تباہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس کا فوری سدباب اور خاتمہ ضروری ہے، پنجاب کے عوام ان کے چہرے پہچان لیں۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ جتنا چاہے پھڑپھڑا لو، پنجاب کا حق پنجاب کے عوام کو آج انشاء اللہ مل کر رہے گا، وہ ترقی جو 2018 میں ان سے چھین لی گئی تھی، وہ پنجاب واپس لے کر رہے گا۔

مزید پڑھیں: پولیس کا پنجاب اسمبلی کے اندر آپریشن،متعدد حکومتی ارکان گرفتار

دوسری جانب واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہنگامی آرائی کے باعث پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیا ہے، جبکہ متعدد ارکان کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔

Related Posts