ملک بھر میں آئے دن نوسر بازوں، ڈاکوؤں اور سفاک لوگوں کے ہاتھوں عوام کے لٹنے کے طرح طرح کے واقعات پیش آتے ہیں، جن میں بہت سے سوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا کی توجہ بھی کھینچ لیتے ہیں۔
گھروں میں گھس کر ڈکیتی کی وارداتیں تو آئے دن رونما ہوتی ہیں، تاہم لاہور میں ایک واقعے میں ڈاکوؤں نے اللہ کے گھر یعنی مسجد میں گھس کر واردات کر ڈالی ہے۔
سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ لاہور میں پیش آیا ہے جہاں سندر میں ایک مسجد میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے۔
لاہور پولیس کے مطابق تین ڈاکوؤں نے امام مسجد کو مسجد کے حجر میں گھس کر گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر واردات کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے امام کو یرغمال بنانے کے بعد مسجد کے چندہ باکس میں جمع رقم لوٹ لی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








