آرمی چیف نے ملک و قوم کی ترقی و استحکام کی نوید سنا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ایکسپریس ٹریبیون

آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر نے کراچی میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس مختلف شعبوں میں ترقی کے لیے نمایاں صلاحیت موجود ہے، پاکستان اقوام عالم کی صف میں اپنا جائز مقام ضرورحاصل کرے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی کور کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاک فوج کی جانب سے آپریشنل تیاریوں اور کلیدی تربیتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف سے ملاقات کرنے والے تاجروں اور کاروبار شخصیات نے مثبت معاشی اشاریوں کے حصول پر ایس آئی ایف سی پر اظہار اعتماد کیا۔

آرمی چیف نے ملکی معاشی ترقی میں کاروباری برادری کی تعریف کی، شرکاء نے بھی ایس آئی ایف سی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مدد سے معاشرے میں مایوسی پھیلانے والوں کوشکست دی گئی۔

دورے کے دوران آرمی چیف نے کراچی میں انو وسٹا انڈس آئی ٹی پارک کا افتتاح کیا، اس آئی ٹی پارک کا مقصد اکڈیمیا اور صنعتی اشتراک سے پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کے میدان میں با اختیار بنانا ہے، انووسٹا انڈس آئی ٹی پارک میں بالخصوص مصنوعی ذہانت پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت سول سوسائٹی کے عمائدین بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی ٹی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا، اس موقع پر آرمی چیف نے کراچی میں کاروباری برادری سے بھی ملاقات کی اور ملک کی اقتصادی شرع نمو میں اضافے کے لیے کاروباری برادری کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف نے چین، برطانیہ، سعودی عرب اور یو اے ای کے کردار کی تعریف بھی کی۔

Related Posts