روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر کی قیمت 221 روپے سے تجاوز کرگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: ملک میں امریکی ڈالر کی قدر عدم استحکام کا شکار ہے، جو کسی دن مہنگا تو اچانک سستا ہونے لگتا ہے۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج صبح سے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

انٹربینک میں کاروبار کےدوران ڈالر 11پیسے مہنگا ہونے کے بعد 221 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 221 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

نوماہ میں چین کو پاکستان سے تل کے بیجوں کی برآمدات میں 50 فیصد کا اضافہ ہوا

علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 61 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 43031 پر آگیا ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 95 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک کے ذمے کمرشل لونز کی مد میں 95 کروڑ 79 لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 95 کروڑ سے گھٹ کر 13 ارب 72 کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 95 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کمی سے 7 ارب 95 کروڑ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 20 لاکھ ڈالرز کمی سے 5 ارب 76 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

Related Posts