لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم کو آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں شکست دے دی تھی تاہم سیریز میں شکست سے بچنے کیلئے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں ہر صورت میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔
واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میں 88 رنز سے فتح کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔
مزید برآں میچ سے ایک روز قبل قومی ٹیم نے آرام کیا تھا اور کسی قسم کی کوئی ٹریننگ نہیں کی تھی جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم نے مختصر دورانیے کی ٹریننگ کی تھی۔
وائٹ بال سیریز سے آسٹریلوی آل رائونڈر مچل مارش انجری کا شکار ہوکر پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، وہ گزشتہ روز لاہور سے دبئی روانہ ہوئے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ 16 میں سے صرف ایک میچ ہی جیتا ہے جبکہ پندرہ میچز میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی۔