تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کا اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

پشاور: وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں خیبرپختونخوا میں بھی پیش گی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کابینہ کے قریبی ساتھیوں سے مشاورت شروع کردی بعدازاں اس حوالے سے وزیراعظم سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے قریبی ساتھیوں کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے تاہم حتمی فیصلہ عمران خان کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، تحریک عدم اعتماد پر بحث متوقع

مزید برآں ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان کے بعد حکومت نے حکمت عملی تیار کرلی ہے اور حکومت نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی پر نظر رکھنا شروع کردی ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے ارکان اسمبلی سے ملاقات کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

Related Posts